زیرسماعت مقدمات پر میڈیا رپورٹنگ کے حوالے سے کیس میں نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت سے قبل تحریری طور پر تجاویز جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے عدالتی معاونت طلب کی ہے فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے "عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر میڈیا رپورٹنگ کے حوالے سے کیس" میں اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر، سیکرٹری اور دیگر تین ممبران کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا اینکرز کے خلاف توہین عدالت کے زیر سماعت کیس میں اہم بنیادی سوال "عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو میڈیا کس حد تک رپورٹ کرسکتا ہے؟" کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے عدالتی معاونت طلب کی ہے، اس میں بڑے اسٹیک ہولڈرز "کورٹ رپورٹرز" کی نمائندہ تنظیم "اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن" کے صدر، سیکریٹری اور 3 ممبران کو بھی عدالتی معاونت کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی نوٹس مختلف میڈیا اداروں کے 5 رپورٹرز کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جن میں اسد ملک (ڈیلی ڈان) فیاض محمود (92 نیوز) اویس یوسف زئی (جیونیوز) عامر سعید عباسی (دنیا نیوز) ثاقب بشیر (ایکسپریس نیوز) شامل ہیں،عدالت نے تجاویز تحریری طور پر آئندہ سماعت سے قبل رجسٹرار ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story