ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 302 اور دوسری اننگز میں 239 رنز پر ڈھیر ہوگئی
دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جب پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز تھا جب کہ کریز پر شان مسعود اور اسد شفیق موجود تھے۔
دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 123 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق 57 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اسد شفیق کے بعد افتخار احمد کا ساتھ دینے محمد رضوان میدان میں اترے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ لیون کی گیند پر بولڈ ہوگئے، محمد رضوان کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم 235 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔