موجودہ حکومت کے ایک سال میں معیشت کو 26 ارب ڈالر کا نقصان ہوا مریم اورنگزیب
عمران خان صاحب عوام کا آپ کے لئے پیغام ہے کہ اب آپ گھبرانا شروع کردیں، ترجمان ن لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں معیشت کو 26 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب عوام کا آپ کے لئے پیغام ہے کہ اب آپ گھبرانا شروع کردیں، آپ کی نالائقی سے ایک سال میں پاکستان کی معیشت کوکم ازکم 26 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ ایک سال میں تاریخی 11 ہزار ارب قرضہ لے چکے ہیں اور آپ آئی ایم ایف جا نہیں رہے بلکہ جاچکے ہیں، آپ کے جھوٹ اور نالائقی ثابت ہوچکی ہے۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ آلو ، پیاز ٹماٹر ، دالیں ، روٹی ، آٹا، پھل سب چیزیں مہنگی ہوچکی ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینی کی بجائے عمران خان 25 لاکھ نوکریاں چھین چکے ہیں۔