عالمگیرکےعلاج کیلیے آسٹریلیامیں شوکرونگا راجہ تاثیر

پروگرام کے لیے غلام عباس، ترنم ناز، فریحہ پرویز سے رابطہ کررہاہوں، شوآرگنائزر

آسٹریلیا میں پاکستانی کلچر کی عکاسی کے لیے کام کرتا ہوں۔ اسی لیے میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں اپنے پروگراموں میں پاکسانی فنکاروں کو مدعو کروں، راجہ تاثیر فوٹو : فائل

پاکستانی نژاد آسٹریلوی شوآرگنائزر راجہ تاثیر پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں سے رابطوں کے لیے مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ راجہ تاثیرنے آسٹریلیا میں عارف لوہار' حامد علی خاں ، شفقت سلامت علی خان' شوکت منظور اور رفاقت علی خان کے پروگرام کا انعقاد کرچکے ہیں۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے راجہ تاثیر نے کہا کہ میں آسٹریلیا میں پاکستانی کلچر کی عکاسی کے لیے کام کرتا ہوں۔ اسی لیے میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں اپنے پروگراموں میں پاکسانی فنکاروں کو مدعو کروں۔ میرے آئندہ پروگراموں میں غزل گائیک غلام عباس ' آصف مہدی حسن' حمیرا چنا' ترنم ناز' فریحہ پرویز 'خالد عباس ڈار' ملکواور ندیم عباس لونے والہ کو پرفارمنس کے لیے مدعو کرنا چاہتاہوں۔




 

اس سلسلہ میں جلد ہی مذکورہ فنکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا اورمجھے امید ہے کہ پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے ہمارے معروف فنکار بھرپورتعاون کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈین آرگنائزر بڑے پیمانے پر کمرشل شو آرگنائز کرتے ہیں ان کے ایک شوکا بجٹ کروڑوں میں ہوتا ہے۔ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں نے آسٹریلیا میں انڈین آرگنائزر کے ساتھ ایک شو کا معاوضہ ایک کروڑ وصول کیا۔ جس پرہمیں خوشی ہے لیکن راحت کے علاوہ بھی ہمارے معروف گلوکاروں کے چاہنے والے وہاں موجود ہیں جن کو جلد آسٹریلیا میں پرفارمنس کی دعوت دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ امریکا میں اپنے علاج کے لیے مقیم پاکستانی لیجنڈ پاپ سنگر عالمگیر سے بھی رابطہ میں ہیں تاکہ ان کے لیے آسٹریلیا میں امدادی شو منعقد کرکے انھیں گردہ کے ہونے والے ٹرانسپلانٹ کے لیے سہولیات فراہم کر سکیں۔
Load Next Story