ٹی ایم اے ساکرو میں کرپشن نیب حکام نے ٹاؤن آفیسر کو طلب کر لیا

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی درخواست پر کارروائی، شہریوں کا امیر حیدر شاہ کو خراج تحسین

نیب حکام نے ٹائون آفیسر میرپور ساکرو کو 2 نومبر کو کراچی طلب کرلیا ہے۔

ٹی ایم اے میرپور ساکرو میں ریکارڈ کرپشن کے خلاف ایم پی اے امیر حیدرشاہ کی جانب سے نیب میں درخواست دائر، نیب حکام نے ٹائون آفیسر کو 2 نومبر کو کراچی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس 85 سے کامیاب ہونے والے نواز لیگ کے ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی نے ٹی ایم اے میرپور ساکرو میں ہونے والی خوردبرد اور فنڈزمیں کروڑوں روپے کے گھپلوں کے خلاف نیب میں درخواست دائر کردی ہے جس پر نیب حکام نے ٹائون آفیسر میرپور ساکرو کو 2 نومبر کو کراچی طلب کرلیا ہے۔




دوسری جانب شہری حلقوں نے امیر حیدر شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Load Next Story