امریکا نے لبنان کی فوجی امداد بحال کردی
صدر ٹرمپ نے لبنان کو 105 ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر میں معطل کی گئی لبنان کی فوجی امداد کو وزیراعظم حریری کے مستعفی ہونے کے بعد بحال کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ماہ قبل معطل کی گئی لبنان کی 105 ملین ڈالر کی فوجی امداد بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مواخذے میں گھیرے صدر ٹرمپ نے اکتوبر میں اچانک لبنان کے لیے فوجی امداد کو کوئی وجہ بتائے اور کانگریس کو اعتماد میں لیے بغیر بند کر دیا تھا۔ جتنی اچانک امداد معطل کی گئی تھی اتنے ہی پراسرار طریقے سے بحال کردی گئی ہے۔
لبنان کی فوجی امداد اس وقت بحال کی گئی ہے جب ملک انارکی کا شکار ہے، وزیراعظم سعد حریری ہفتوں جاری رہنے والے عوامی مظاہروں کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں اور صدر نئے وزیراعظم کے لیے مشاورت کر رہے ہیں، بدعنوانی اور بے روزگاری کے تناظر میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے کار مملکت ٹھپ ہے اور اب بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ خبر پڑھیں: لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری عوامی احتجاج پر مستعفی
اپنے مخالف امیدوار جوہائیڈن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے یوکرین کے صدر کو فوجی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دینے پر صدر ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا ہے۔ لبنان کی فوجی امداد بحال کرنے اور یوکرین کے معاملے پر تاخیری حربے استعمال کرنے پر صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔