ممبئی حملوں کے بارے میں تمام شواہد پاکستان کے حوالے کر دیےبھارت

ممبئی حملوں کے حوالے سے 5اہم دستاویزات 15اکتوبر کو پاکستان کو فراہم کر دی ہیں

امید ہے پاکستان تمام ملزموں کیخلاف حتمی ٹرائل کریگا۔بھارت ،فوٹو: فائل

بھارت نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے تمام شواہد اور دستاویزات پاکستان کے حوالے کر دی ہیں، امید ہے پاکستان تمام ملزموں کیخلاف حتمی ٹرائل کریگا۔


ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے 5اہم دستاویزات 15اکتوبر کو پاکستان کو فراہم کر دی ہیں، اب ملزموں کیخلاف ٹرائل کیلیے پاکستان کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کی تمام تر منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی، تاہم پاکستان ثبوتوں کو ناکافی قرار دے رہا ہے۔
Load Next Story