آرمی چیف کو مزید توسیع دینے کیلیے حکومت کو اپوزیشن کی ضرورت پڑے گی احسن اقبال
حکومت قانون سازی میں سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے کرتی، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانون سازی کے معاملے پر ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے شہبازشریف کے اثاثے منجمد کر دیے جس میں ان کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کو سیل کیا گیا اور ان کے خلاف من گھڑت الزامات پر کارروائی کی گئی، پراپرٹی سیل کرنا انتقامی کارروائی ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو سبوتاژ اور اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی بڑھانا چاہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کی ضرورت ہوگی لیکن حکومت قانون سازی میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے کرتی، مجھے اس حکومت کی نیت پر شک ہے، یہ حکومت قومی اداروں کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔