مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے پرویز مشرف

میرے وکیل کو سنا نہیں جارہا میری شنوائی نہیں ہو رہی، انصاف کا تقاضا پورا نہیں ہوا، پرويز مشرف

کمیشن میرا بیان ریکارڈ کرلے تو عدالت میں میرے وکیل کی بات بھی سنی جائے، سابق صدر۔ فوٹو: اسکرین گریب

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آئین شکنی کیس بے بنیاد ہے مجھ سے زیادتی ہورہی ہے انصاف کا تقاضا پورا نہیں ہوا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں مجھ پر بنائے کیسز میں میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے، عدالت میں میرے وکیل کو بھی نہیں سنا جارہا، کیس میں میری شنوائی نہیں ہو رہی، اگر کمیشن میرا بیان ریکارڈ کرلے تو عدالت میں میرے وکیل کی بات بھی سنی جائے۔

سابق صدر نے کہا کہ میری نظر میں آئین شکنی کیس بےبنیاد ہے، غداری چھوڑیں میں نے ملک کے لیے بہت خدمات انجام دیں، جنگیں لڑیں اور دس سال ملک کی خدمت بھی کی، اب میری طبیعت خراب ہے اور اسپتال میں آنا جانا لگا رہتا ہے، ابھی بھی چکر آنے کے باعث بے ہوش ہوا تو مجھے اسپتال پہنچا دیا گیا، کیس میں کمیشن میرا بیان ریکارڈ کرے، امید ہے مجھے عدالت سے انصاف ملے گا۔

Load Next Story