عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
قمرالزمان چوہدری کی تقرری قومی احتساب بیورو کی دفعہ 6 کے منافی ہے، درخواست گزار
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قمر الزمان چوہدری کی بطور چیئرمین نیب تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست دائر کی، 13 صفحات پر مشتمل آئینی درخواست میں وفاق پاکستان اور چیئرمین نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قمرالزمان چوہدری کی تقرری قومی احتساب بیورو کی دفعہ 6 کے منافی ہے، چیئرمین نیب کی تقرری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
عمران خان کا درخواست میں کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے مشاورت صدرنے کرنا تھی، لیکن وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے اتفاق رائے سے چوہدری قمرالزمان کوچیرمین نیب بنایا تھا، قمرالزمان کو ایک کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوچکا ہے جبکہ وہ ضیا الحق کے منظور نظر بھی تھے، لہذا عدالت چیئرمین نیب کے عہدے کو خالی ڈیکلیر کر کے ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری اور درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں بھی قمر الزمان چوہدری کی تقرری کو چیلنج کیا جاچکا ہے۔