سی ٹی ڈی کی مظفر گڑھ میں کارروائی کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار      

دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ترجمان سی ٹی ڈی

دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ترجمان سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مظفر گڑھ میں علی پور بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور نقدی برآمد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاہم انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story