فارن فنڈنگ کیس اسکروٹنی کمیٹی کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

وزیراعظم عمران خان نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے

وزیراعظم عمران خان نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کی اپیل پر فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کے خلاف سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر آج سماعت کرے گا، وزیر اعظم عمران خان نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔


الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی جس کو وزیراعظم عمران خان نے چیلنج کیا ہے جب کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

 
Load Next Story