پشاور سے افغان خاتون دہشت گرد گرفتار بارودی مواد برآمد
خاتون کی نشاندہی پر مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق افغانستان سے ہے، پولیس
پولیس نے شہر میں اہم کارروائی کے دوران افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔
پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے، ایک کارروائی کے دوران پولیس نے افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرکے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون دہشت گرد بارودی مواد لاہور لے کر جارہی تھی کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتاری عمل میں آئی، بی ڈی یو اہلکاروں نے بم کو ناکارہ بنادیا ہے جب کہ گرفتار خاتون کی نشاندہی پر مزید کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ٹاؤن کے علاقے سے کچھ ایسوسی ایٹس کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق افغانستان سے ہے تاہم ملزمان سے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔