اپوزیشن نے الیکشن کمیشن معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث واحد راستہ سپریم کورٹ ہے، اپوزیشن

پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث واحد راستہ سپریم کورٹ ہے، اپوزیشن فوٹو:فائل

حزب اختلاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

متحدہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے گئی اور سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس پر اپوزیشن کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں جبکہ الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ، ارکان کی تقرری ایک ہفتے کیلئے مؤخر


درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران جنوری میں ریٹائر ہوچکے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر 6 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، جس کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائیگا جس سے انتخابات کا پورا سسٹم رک جائیگا، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد آرٹیکل 213 خاموش ہے جس سے آئینی بحران پیدا ہو جائیگا، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اب سپریم کورٹ ہی واحد راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ جانا بدقسمتی ہوگی، فواد چوہدری

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

 
Load Next Story