کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں 20 کریکر دھماکے ایک شخص جاں بحق 5 زخمی
شرپسندوں نے حیدرآباد کے مختلف مقامات میں 3 کریکر دھماکےکئے جن میں ایک شہری جاں بحق اورکانسٹیبل سمیت 2افرادزخمی ہوگئے۔
کراچی اورحیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہر 20 کریکر دھماکوں سےگونج اٹھےجس سےایک شخص جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، کوٹری، دادو، سکھر اور نواب شاہ سمیت مختلف شہروں میں دھماکوں سےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، کراچی میں سپارکوروڈ پرکریکردھماکےمیں 3 افراد زخمی ہوگئے، شرپسندوں نے حیدرآباد کے گنجان آبادعلاقےحیدرچوک، لبرٹی چوک اورقاسم آباد میں 3 کریکر دھماکےکئے جن میں ایک شہری جاں بحق اورکانسٹیبل سمیت 2افرادزخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق قاسم آباد علی پیلس پر ہونے والے کریکر دھماکے میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ استعمال کئے گئے تھے، اسی طرح دادومیں جیل روڈ، بس اسٹاپ اورسینماچوک پردستی بم پھینکےگئے۔ لاڑکانہ میں بروہی چوک اوراسٹیشن روڈپرکریکربم دھماکےہوئے۔ المرتضیٰ چوک پردستی بم حملےکے بعد کاروباری مراکزبند کردئیےگئے، ادھرکوٹری میں بھی ایک کریکردھماکاہوا جس کے بعد نامعلوم افراد نےانڈس ہائی وے پرمنی ٹرک اوربس کوآگ لگادی۔ سکھر، محراب پور،میہڑاوررانی پورمیں 7 سےزائد کریکردھماکےہوئےجس سےشہری خوفزدہ ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کو کالعدم جماعت جئے سندھ متحدہ محاز کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ دھماکے اسی ہڑتال کے سلسلے میں کئے گئے ہوں۔