عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

فی تولہ سونا 85450 روپے اور دس گرام سونا 73260 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے1477 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،آل سندھ صرافہ بازار . فوٹو:فائل

بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے1477 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 73 ہزار 260 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔


 

 

 
Load Next Story