شہبازشریف اور نواز شریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں شیخ رشید

چیئرمین سینیٹ کے لیے یہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں لا سکے، وزیراعظم کے لیے تبدیلی کیسے لائیں گے، وفاقی وزیر ریلوے

شہبازشریف جب سچ بولیں گے ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور نواز شریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے جہاں مسافر ٹرینیں منافع میں جارہے ہیں، مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے کرایوں میں 10 فیصد کمی کررہے ہیں اور ریلوے خسارے کو تین سال میں ختم کردیں گے جب کہ 14 دسبمر کو واہگہ بارڈر جلوموڑ ٹرین شروع کررہے۔


شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف، نواز شریف کے ساتھ ٹوکن کے طور پر گئے ہیں، شہبازشریف جب سچ بولیں گے ان کی سیاست ختم ہوجائے گی جب کہ دونوں کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع طے شدہ مسئلہ ہے اور توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 2 دفعہ الیکشن کمشنر کو متفقہ طور پر بنایا گیا لیکن اپوزیشن نے نتائج تسلیم نہیں کیے جب کہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتیں کرنے لگ گئیں تو وہ دن بھی آئے گا پارلیمنٹ کے فیصلے صرف عدالتیں ہی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے یہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں لا سکے، وزیراعظم کے لیے تبدیلی کیسے لائیں گے جب کہ فضل الرحمان دسمبر کی بات کرتے ہیں وہ ساتھ میں سال بھی بتائیں۔
Load Next Story