بدین کی شوگرملوں میں تاحال کرشنگ سیزن شروع نہ ہوسکا

شوگر ملز اکتوبر کے مہینے سے کرشنگ شروع کردیتی ہیں لیکن اس سال ابھی تک کریشنگ شروع نہیں کی گئی۔

کرشنگ شروع نہ ہونےکی وجہ سے گنے کی کھڑی فصل خراب ہورہی ہے، آبادگار۔ فوٹو: فائل

بدین ضلع کی تمام شوگر ملز نے ابھی تک کریشنگ شروع نہیں کی جس کی وجہ سے آبادگار شدید پریشان ہیں۔


آبادگار میر زاہد حسین ٹالپر اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ شوگر ملز اکتوبر کے مہینے سے کرشنگ شروع کردیتی ہیں لیکن اس سال ابھی تک کریشنگ شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے گنے کی کھڑی فصل خراب ہورہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ گنے کی فصل کا پرانا ریٹ 172 روپے فی من رکھا گیا ہے جو مناسب نہیں ہے۔

 
Load Next Story