پی ای سی ایچ ایس پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک خاتون ڈکیت سمیت4گرفتار

بنگلے میں ڈکیتی کے دوران پولیس کے پہنچنے پرملزمان نے فائرنگ کردی.

پولیس مقابلے میں گرفتار ڈاکوئوںکوپریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سامنے پیش کیا جارہاہے ۔ فوٹو : محمد عظیم / ایکسپریس

پی ای سی ایچ ایس میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا،جبکہ مقابلے میں ایک خاتون ڈکیت سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ، لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک3 میں داؤد کار شوروم کے عقب میں واقع دو منزلہ بنگلہ نمبر 142-Bمیں 3 موٹر سائیکلوں پرسوار خاتون سمیت5 ملزمان سیکیورٹی گارڈ عمران کو یرغمال بنانے کے بعد بنگلے میں داخل ہوئے تو اسی دوران بنگلے کی بالائی منزل موجود ایک شخص نے ڈاکوؤں کو بنگلے میں داخل ہوتے دیکھ لیا جس نے فوری طور پر اپنے بھائی اور بنگلے کے مالک یاسین اﷲ خان کو فون کرکے اطلاع کردی۔

بنگلے کے مالک یاسین اﷲ خان نے فیروز آباد تھانے کے اے ایس آئی فرقان علی کو اطلاع کردی جس پر اے ایس آئی فرقان علی اور ہیڈکانسٹیبل شکور احمد اور دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ بنگلے پر پہنچ گئے اسی دوران بنگلے میں موجود ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کرکے بنگلے سے نکل ہی رہے تھے کہ باہر پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس پر پولیس اہلکاروں ڈاکو اسلحہ پھینک کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا ،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے دوبارہ بنگلے میں داخل ہو گئے ۔




بنگلے میں موجود لوگوں کو اسلحہ کے روز پر ڈرانے دھمکانے لگے اور جب پولیس کے بنگلے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں فائرنگ کرتے ہوئے بنگلے کی چھت پرپہنچ گئے اور چھت سے دوسری جانب چھلانگ لگا دی ،اسی دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جو کچھ دیر بعد ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس نے3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان جس میں طلائی زیورات ، نقد رقم ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور3 موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

جبکہ اس دوران ڈاکوؤں کے ہمراہ آئی ہوئی خاتون ڈکیت کو گھر والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ریحان عرف جانو ولد شمشاد خان کے نام سے شناخت ہوئی ہے اور ڈاکو جمشید روڈ کا رہائشی تھا ،گرفتار ڈاکوؤں میں رحمت علی ، اسد علی، صاؓبر اور ڈکیت ملزمہ شہناز زوجہ اسلام شامل ہیں ، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکو بنگلے میں اس وقت بنگلے میں داخل ہوئے جب گھر کا ایک فرد حیدربچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آیا اور بنگلے کا مرکزی دروازہ کھول رہا تھا اسی دوران ڈاکو بنگلے میں داخل ہو گئے، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ جیل چا چکے ہیں۔



انھوں نے بتایا کہ اے ایس آئی قربان علی اور ہیڈ کانسٹیبل شکور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاجس وقت اے ایس آئی قربان علی کو فون پر اطلاع ملی تو رات کی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا اے ایس آئی نے اپنی ڈیوٹی کے وقت کی پروا نہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کو یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون منیر احمد شیخ کی جانب سے مقابلے میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو سی سی 2 سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر بنگلے کے مالک اور اے ایس آئی قربان علی کا اطلاع دینے والے اور بنگلے کے مالک یاسین اﷲ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنا پرائیویٹ کارو بار کرتے ہیں اسی جس وقت اطلاع انہیں ملی وہ بھی گھر سے باہر تھے اور اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کے گھر واپس آ رہے تھے تو انھوں نے فوری طور پر اے ایس آئی قربان علی کو اطلاع کردی جو ان سے پہلے پولیس پارٹی کے ہمراہ ان کے گھر پر پہنچ گیا تھا۔
Load Next Story