جسٹس ر ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ہوگا
الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا، 2 رکنی الیکشن کمیشن اب فیصلے نہیں کرسکے گا تاہم سیاسی جماعتوں کے خلاف فنڈنگ کیسز کی تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کام جاری رکھے گی۔
دوسری جانب مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ہوگا جب کہ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3، 3 نام دے رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے تھے۔