وزیراعظم ملک کو مستحکم اور اپوزیشن توجہ ہٹانا چاہتی ہے فردوس عاشق اعوان
اپوزیشن کے ارمانوں میں سے ایک ارمان وزیراعظم کو مائنس کرنا ہے، معاون خصوصی اطلاعات
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے وزیراعظم ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں تاہم اپوزیشن توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جمہوری اور آئینی طریقے سے لے کر چل رہے ہیں تاہم اپوزیشن کے ارمانوں میں سے ایک ارمان وزیراعظم کو مائنس کرنا ہے، وزیراعظم ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور اپوزیشن توجہ ہٹانا چاہتی ہے، اپوزیشن اپنے ہتھیار اور اوزار اگلے چار سال کے لیے اپنے پٹارے میں رکھے، اپوزیشن پارلیمانی کردار ادا کرے گی تو حکومت پر احسان نہیں کرے گی۔