کراچی میں موسم سرما کی پہلی رم جھم موسم مزید سرد

محکمہ موسمیات کی 10 دسمبر کے بعد شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

شہرمیں ہوا 20 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی سے موسم مزید سرد ہوگیا، رات گئے اور صبح کے وقت لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئرپورٹ، ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور بوندہ باندی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم دن بھر خشک جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے اور شہرمیں ہوا 20 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 10 دسمبر کے بعد سے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 
Load Next Story