قصور میں بچوں سے زیادتی کے تین واقعات
15 اور 12 سالہ کی 2 بچیوں جبکہ 7 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
پنجاب کے شہر قصور میں ایک مرتبہ پھر بچوں سے زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں۔
جنسی درندوں نے 7 سالہ بچے اور 2 کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ قصور پولیس کے ترجمان ساجد حسین کے مطابق گھمن کے علاقے میں دو اوباش نوجوانوں نے 15 سالہ منزہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رحمان پوری مصطفی آباد میں 12 سالہ عائشہ سے منیر نے زیادتی کی جبکہ کنگن پوری میں 7 سالہ لڑکے احسن کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کےلیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔