نئی ڈی آر ایس تبدیلیاں ایشز سیریز میں ایک بار پھر امپائرز دباؤ کا شکار ہوں گے

متنازع فیصلوں کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کے نشریاتی پارٹنر نے اس بار ٹیکنالوجی لسٹ سے ہاٹ اسپاٹ کو خارج کردیا

آئی سی سی آزمائشی طور پر 80 اوورز کے بعد ریویو ری سیٹ کرنے کا قانون نافذ کرچکی ۔ فوٹو: فائل

نئی ڈی آر ایس تبدیلیوں سے ایشز سیریز میں ایک بار پھر امپائرز دباؤ کا شکار ہوں گے، انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی تنازعات سامنے آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔


متنازع فیصلوں کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا کے نشریاتی پارٹنر نے اس بار ٹیکنالوجی لسٹ سے ہاٹ اسپاٹ کو خارج کردیا، اب تھرڈ امپائرز کو کسی بھی آئوٹ کا فیصلہ کرنے کیلیے صرف بال ٹریکننگ سسٹم ہاک آئی، مائیکروفون اور سلو موشن ری پلیز کی مدد سے فیصلے کرناہوں گے، آئی سی سی آزمائشی طور پر 80 اوورز کے بعد ریویو ری سیٹ کرنے کا قانون نافذ کرچکی جس سے اب آن فیلڈ امپائرز کے زیادہ فیصلے چیلنج کیے جائیں گے اور تھرڈ امپائر پر بوجھ اور بھی زیادہ بڑھ جائے گا۔
Load Next Story