آسٹریلوی شائقین کی فقرے بازی کا سامنا کرنے کیلیے پوری طرح تیارہوں براڈ

میں آف دی فیلڈ کافی شرمیلا ہوں خاموش رہنا پسند کرتا اور زیادہ تر ٹی وی دیکھتا رہتا ہوں مگرفیلڈ پریکسرتبدیل ہوجاتا ہوں

آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے مجھ پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا جو درست نہیں ۔فوٹو:فائل

انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ میں آسٹریلوی شائقین کی فقرے بازی کا سامنا کرنے کیلیے پوری طرح تیار ہوں۔


انھوں نے کہا کہ مجھے اس چیز کی کوئی پروا نہیں ہے، میں آف دی فیلڈ کافی شرمیلا ہوں خاموش رہنا پسند کرتا اور زیادہ تر ٹی وی دیکھتا رہتا ہوں مگر میں فیلڈ پر یکسر تبدیل ہوجاتا ہوں، آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے مجھ پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا جو درست نہیں ہے،ان کی بیان کے بعد میں یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا کہ آسٹریلوی کرائوڈ کا رویہ کیسا رہے گا مگر یہ بات یقینی ہے کہ وہ میرے لیے تالیاں نہیں بجائیں گے۔ یاد رہے کہ براڈ نے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں کیچ ہونے کے باوجود وکٹ نہیں چھوڑی تھی جس پر لی مین نے آسٹریلوی شائقین سے کہا تھا کہ وہ جوابی سیریز میں ان کے ساتھ ایسا سلوک کریں کہ وہ روتے ہوئے گھر جائیں۔
Load Next Story