سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے دل کی شریان بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے، ذرائع
سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کو دل کی تکلیف ہوئی ہے اور انہیں آرمڈ فورسز انسیٹیوٹ آف کارڈیولوجی راولپنڈی ( اے ایف آئی سی) اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی کے ماہرین امراض قلب اشفاق پرویز کیانی کا معائنہ کررہے ہیں اور ان کے دل کی شریان میں بندش کی تشخیص ہوئی ہے۔