ملائیشیا کے حکام نے امریکی پاپ گلوکارہ کے شو پر پابندی لگا دی

شو سے مذہبی اور تہذیبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔ملائشین حکام

حکام کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے ،کیشا۔فوٹو : فائل

ملائشیا کے حکام نے امریکی پاپ گلوکارہ کیشا کے شو پر یہ کہہ کر پابندی عائد کردی ہے کہ اس شو سے مذہبی اور تہذیبی جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔


اس محفل موسیقی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکام کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور اسے 2 لاکھ 70ہزار ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اس سے قبل کیشا نے پروگرام کیلیے لباس اور گانوں کے بول تبدیل کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کی تھی۔
Load Next Story