ٹھٹھہ میں لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی برہنہ لاش کیلے کے باغ سے ملی

دعا گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ لاپتہ ہوگئی،پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ایک ملزم سگا چچا ہے

دعا گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ لاپتہ ہوگئی،پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ایک ملزم سگا چچا ہے فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں کھیت سے پولیس نے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی کی برہنہ لاش برآمد کر کے اسپتال منتقل کردی ہے، پولیس نے 15 گھنٹوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ٹھٹھہ کے ساحلی شھر ور کے رہائشی الطاف ولاسیو کی بیٹی دعا دوپہر کو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ لاپتہ ہوگئی اور تلاش کے باوجود نہ ملنے پر اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی تاہم رات کے وقت مقامی افراد کی نشاندہی پر پولیس پوسٹ پیر پٹھو کے اہلکاروں نے کیلے کے باغ سے بچی کی برہنہ لاش تحویل میں لے کر مکلی سول اسپتال منتقل کیا جہاں بچی کی شناخت دعا کے نام سے کی گئی۔


بچی کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہلخانہ کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی تھی۔پولیس نے 2 ملزمان کو واردات کے 15گھنٹوں بعد ہی گرفتار کر لیا ،ملزمان میں سگے چچا اور ساتھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے سخت کوششوں کے بعد بچی کے سگے چچا ارشاد ولاسیو اور اس کے ساتھی سید سکندر شاہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچی کو 20 روپے دے کر اپنے ساتھ لے گئے تھے اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا پولیس نے بچی کے کپڑے برآمد کر لیے۔ پولیس کے مطابق کپڑے ڈی این اے کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔
Load Next Story