کراچی میں اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گھر واپس پہنچ گئی
دعا منگی کی رہائی مبینہ طورپرتاوان کے عوض عمل میں آئی۔
ڈیفنس کے پوش علاقے سے اغوا ہونے والی دعا منگی گھرواپس پہنچ گئی۔
دعا منگی کو بازیاب کرانے میں سندھ پولیس ناکام رہی اور ذرائع کے مطابق اس کی رہائی مبینہ طور پر بھاری تاوان کے عوض عمل میں آئی۔ دعامنگی کو 30 نومبر کی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دعا اغوا کیس: پولیس کوئی اہم پیش رفت نہ کرسکی
اغوا کاروں نے دعامنگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مارکرزخمی بھی کیاتھا جو نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ واقعےکا اغوا اوراقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے تاہم حارث سومروکا بیان تاحال نہیں لیا جاسکا ہے۔
دعا قانون کی طالبہ ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ اکثر چائے کے ہوٹل پر بیٹھتی تھی۔ اس کے اغوا میں سابق منگیتر کے ملوث ہونے کا بھی کہا جا رہا تھا۔ اس کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور دیگر شہریوں نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔