شام کے نائب وزیراعظم قدری جمیل کو برطرف کردیا گیا

قدری جمیل ے حکومت سے مشاورت کے بغیر سوئٹزرلینڈ میں امریکی سفیر رابرٹ فورڈ سے بھی ملاقات کی تھی۔

قدری جمیل ے حکومت سے مشاورت کے بغیر سوئٹزرلینڈ میں امریکی سفیر رابرٹ فورڈ سے بھی ملاقات کی تھی۔ فوٹو اے پی

شامی صدر بشارالاسد نے نائب وزیراعظم قدری جمیل کو ڈیوٹی سے غیرحاضری اور بغیر اجازت ملک سے باہر جانے پر برطرف کردیا۔


شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قدری جمیل کو فرائض ادا نہ کرنے اور حکومت کے علم میں لائے بغیر ملک سے باہر چلے جانے کی بنا پر فارغ کیا گیا ہے، قدری جمیل نے حکومت سے مشاورت کے بغیر سوئٹزرلینڈ میں امریکی سفیر رابرٹ فورڈ سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں جنیوا مذاکرات سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں، تاہم امریکی سفیر کے مطابق قدری جمیل نے جو تجاویز پیش کیں وہ ناقابل عمل تھیں۔
Load Next Story