سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم 8 لاکھ پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دیدی
غیر قانونی طور پر مقیم رہنے پر ان پاکستانیوں کو 3 نومبر کو سعودی عرب سے بےدخل کیا جانا تھا، پاکستانی سفیر
سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم 8 لاکھ پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔
سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ملنے والی چھوٹ کے نتیجے میں اب تک 8 لاکھ غیر قانونی طورپر مقیم پاکستانیوں نے تمام تر تقاضے پورے کرکے قانونی حیثیت حاصل کرلی ہے اس سلسلے میں وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ سلمان اور سعودی عرب کے محکمہ امیگریشن کے متعلقہ حکام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔
پاکستانی سفیر نے سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم دیگر پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی رہائش کو قانونی بنانے کے لئے 3 نومبر سے قبل ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانے یا جدہ میں قونصل خانے سے رجوع کریں تاکہ وہ سعودی عرب سے بے دخلی سے بچ سکیں اور ان کے لئے قانونی نوکریوں کا بندو بست کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے ملک میں آباد تمام غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی دائرے میں لانے کے لئے نئے قوانین جاری کئے تھے تاہم بعد میں صرف پاکستانی شہریوں کے لئے اس مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی جو 3 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔