قلعہ سیف اللہ کے قریب بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی
پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس قلعہ سیف اللہ کے قریب گوال حیدر زئی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی
گوال حیدر زئی روڈ پر مسافر بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ قلعہ سیف اللہ کے قریب گوال حیدر زئی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچے اور بس سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کیا، بعد ازاں زخمیوں کو قلعہ سیف اللہ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، طبی حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے انہیں کوئٹہ منقتل کیا جارہا ہے ۔