کوئٹہ کے زرغون روڈ پر دھماکا4 افراد جاں بحق 18 زخمی

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، اسپتال منتقل کیے گئے کئی زخمیوں کی حالت نازک۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور کئی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ فوٹو: بنارس خان/ ایکسپریس

KARACHI:
زرغون روڈ پر زیرتعمیر پل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا شہر کے مصروف ترین علاقے زرغون روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ميں اضافہ ہو سکتا ہے۔


دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور کئی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کی وجہ سے متعدد گاڑیوں اور 6 دکانوں کا شدید نقصان پہنچاجب کہ سیکورٹی اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں رکھا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل نے اپنی ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ دھماکے میں 6 سے 7 کلو دھماکاخیز مواد استعال کیا گیا تاہم جائے وقوعہ پر ہونے والا دوسرا دھماکا گاڑی کے اندر نصب سیلنڈر کا تھا۔
Load Next Story