کراچیسی آئی ڈی پولیس کی کارروائی6دہشتگردوں سمیت2بھتہ خورگرفتار

شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں مزید3افراد جاں بحق ہوئے

سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل نے لانڈھی اورجیکسن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6دہشت گردوں سمیت 2 بھتہ خوروں کو گرفتارکرلیا۔ فوٹو: فائل

KANDAHAR:
سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل نے کاررروائی کرتے ہوئے 6دہشت گردوں سمیت 2بھتہ خوروں کوگرفتارکرلیا۔


ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کےمطابق لانڈھی اورجیکسن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6دہشت گردوں سمیت 2 بھتہ خوروں کو گرفتارکیا گیا۔چوہدری اسلم نے کہا کہ گرفتاردہشت گردوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اوروہ90 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمدہوا۔

دوسری جانب شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں 3افراد جاں بحق ہوئے۔گارڈن تھانےکے علاقے سے 30 سالہ اختر اور28 سالہ قاسم کی لاش ملی، پاک کالونی سے بھی ایک لاش ملی ان تمام افرادکوفائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت چارافراد زخمی بھی ہوئے۔

Recommended Stories

Load Next Story