شان نے بھارتی فلم ’’ارتھ‘‘ کی کہانی پر اپنی فلم کی تیاری شروع کردی

فلم ’’ ارتھ ‘‘ کی عکسبندی دسمبرمیں شروع کی جائے گی۔

فلم کی کہانی چند ماہ قبل بھارتی فلم رائٹرشگفتہ رفیقی پاکستان میں قیام کے دوران تحریرکرچکی ہیں۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار شان نے بھارتی فلم 'ارتھ' کی کہانی پرمبنی فلم بنانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

فلم کی کہانی چند ماہ قبل بھارتی فلم رائٹرشگفتہ رفیقی پاکستان میں قیام کے دوران تحریرکرچکی ہیں۔ فلم کی عکسبندی کے لیے دسمبرکا شیڈول طے کیا گیا ہے اوراس کی شوٹنگ لاہور کے مختلف مقامات پرکی جائے گی۔ جب کہ آئندہ برس جنوری میں فلم کی میوزک لانچ تقریب میں بالی وڈ کے معروف ہدایتکارمہیش بھٹ بھی شرکت کرینگے۔




اس سلسلہ میں اداکارشان نے '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ فلم '' ارتھ '' کی عکسبندی دسمبرمیں شروع کی جائے گی۔ جس کے لیے لوکیشنز سمیت تمام پیپرورک مکمل کیا جاچکا ہے۔ ان دنوں فلم کے میوزک پربھی کام جاری ہے اوراس کی لانچنگ تقریب ہم 2014ء کے پہلے ماہ جنوری میں منعقد کرینگے۔ اس دوران فلم کے کچھ سین اورمیوزک سنوایاجائے گا۔ یہ ایک بین الاقوامی معیار کی فلم ہوگی اوراس کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیارکیا جائے گا۔ میری کوشش ہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستانی سینمائوں کی رونقیں بحال ہوں اورپاکستان فلم انڈسٹری کوسپورٹ بھی ملے۔
Load Next Story