اگلے 4 سال یاد دلاتا رہوں گا کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان دیا گیا وزیر اعظم

پورا خاندان سیاست میں آجاتا ہے جو جمہوریت کی نفی ہے، وزیر اعظم

ٹیلنٹ اور جنون کا مقابلہ ہو تو جنون اس کو ہرا دیتا ہے،عمران خان فوٹو: فائل

HAFIZABAD:
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ 4 سال تک یاد دلاتا رہوں گا کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان دیا گیا۔

اسلام آباد میں نیشنل سائنس ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ آپ نے فواد چوہدری کو وزیر بنادیا ہے، آپ سائنس اور ٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لے رہے، ایک اچھے کپتان کو علم ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر کھیلانا ہے، عوام نے سائنس وٹیکنالوجی میں فوادچودھری کی پرفارمنس دیکھ لی ہے۔ پاکستان میں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ترقی رک گئی تھی ، جس کی وجہ سے پاکستان نیچے چلا گیا۔


وزیراعظم نے کہا کہ اپنی ذات سے نکل کر آگے جانے والے بڑا انسان بنتا ہے، اللہ نے انسان کو بے پناہ طاقت سے نوازا ہے، عوام اعتماد کھو دے تو محتاج ہوجاتے ہیں، ہر چیز ایک وژن سے شروع ہوتی ہے، انسان جو پہلے صرف تصور کرتا تھا اس نے اس چیز کو کامیاب کر کے دکھایا، ہمیشہ اپنے دل کی بات پر عمل کرو کیونکہ جنون دل میں ہوتاہے، میری زندگی کا تجربہ ہے جنون ٹیلنٹ کو ہرا دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ زندگی کی لکیر کبھی سیدھی نہیں جاتی، بڑے خواب کی تعبیر کے لئے کشتیاں جلانا پڑتی ہیں، اس میں کوئی کوئی پلان بی اور سی نہیں ہوتا۔ ابھی ایک پلان بی ہوا پھر سی اور پھر زیڈ ہوجائے گا۔ جو انسان کامیاب ہوتا ہے وہ برے وقت میں خود کو سنبھالتا ہے، کچھ لوگ برے وقت میں شکست خوردہ ہوجاتے ہیں، ہر برا وقت آپ کو اوپر جانے کے لیے تیار کرتا ہے، جب تک آپ خود ہار نہیں مانیں گے آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں لیا، ہمارے پاس بادشاہت تھی، جہاں جمہوریت تھی وہ ملک آگے چلے گئے، بادشاہت کبھی بھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی،ب ادشاہت کبھی بھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ جمہوریت میں میرٹ اور جوابدہی کا عمل ہوتا ہے۔ پورا خاندان سیاست میں آجاتا ہے جو جمہوریت کی نفی ہے، 11 سال ایک شخص پارٹی کا چئیرمین رہے اور پھر کہے جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے۔ چار سال تک آپ کو یاد دلاتا رہوں گا کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان دیا گیا۔

Load Next Story