اسٹیو جابز کے دستخط والی فلاپی ڈسک ایک کروڑ 30 لاکھ روپے میں فروخت

اس فلاپی ڈسک میں ’’میکنٹوش سسٹم ٹولز 6.0‘‘ نامی سافٹ ویئر محفوظ ہے جو 1988 کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے

اس فلاپی ڈسک میں ’’میکنٹوش سسٹم ٹولز 6.0‘‘ نامی سافٹ ویئر محفوظ ہے جو 1988 کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے۔ (فوٹو: سی نیٹ نیوز)

نوادرات فروخت کرنے والے ایک مشہور امریکی نیلام گھر (آکشن ہاؤس) نے ایپل کمپیوٹرز کے بانی اسٹیو جابز کے دستخط والی فلاپی 84,115 ڈالر میں فروخت کی ہے۔ یہ رقم پاکستانی حساب سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اس فلاپی ڈسک میں ''میکنٹوش سسٹم ٹولز 6.0'' نامی سافٹ ویئر محفوظ ہے، جس کی بنیاد پر بوسٹن کے مشہور ''آر آر آکشن'' نیلام گھر کے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ دستخط غالباً 1988 میں کسی وقت کیا گیا تھا۔




البتہ، یہ دستخط اس لحاظ سے اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ اسٹیو جابز کو آٹوگراف دینے کا شوق نہیں تھا اور وہ بہت کم لوگوں کو اپنے دستخط شدہ تحائف دیا کرتے تھے۔

حالیہ چند مہینوں کے دوران اسٹیو جابز کا دستخط کردہ، ڈزنی پکسار کی فلم ''ٹوائے اسٹوری'' کا اوریجنل پوسٹر 30 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔ اس سے پہلے گزشتہ برس اسٹیو جابز کے ہاتھ سے لکھی ہوئی ملازمت کی درخواست سب سے مہنگے داموں یعنی ایک لاکھ 74 ہزار ڈالر میں فروخت ہوچکی ہے۔

اسٹیو جابز کا انتقال 5 اکتوبر 2011 کے روز کینسر کی وجہ سے ہوا۔
Load Next Story