جامعہ کراچی انجمن اساتذہ کے انتخابات میں ٹیچرزفورم کامیاب

پروفیسرجمیل کاظمی صدراورپروفیسرمجید اللہ قادری نائب صدر منتخب ہوگئے

فرحان صدیقی نے زیادہ ووٹ لیے،559 اساتذہ نے حق رائے دہی استعمال کیا فوٹو: فائل

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات میں ''کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم''نے برتری حاصل کرلی۔

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز پینل تمام عہدوں اور مجلس عاملہ کی تمام نشستوں پرکامیاب ہوگیا ، الیکشن کمشنر کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے انجام دیے، کراچی یونیورسٹی ٹیچرزفورم کے پروفیسر ڈاکٹرجمیل کاظمی صدر، سیکریٹری الحاق کمیٹی ڈاکٹر مجید اللہ نائب صدر ، فرحان احمد خازن، معیز احمد خان سیکریٹری جبکہ جوائنٹ سیکریٹریز کے دونوں عہدوں پر بھی اس پینل کے ڈاکٹر تنویر عباس اور منزہ مدنی انتخابات جیت گئے،انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ شعبہ کمپیوٹرسائنس کے فرحان احمد صدیقی نے حاصل کیے، انھوں نے 289 ووٹ لیے، مزیدبراں مجلس عاملہ کی نشستوں پراسی پینل کے باسط انصاری، پروفیسر ڈاکٹر فیاض، فرحت حسین، حارث شعیب، انتخاب الفت، مدثر الدین، ندیم احمد، ایس ایم طحہ، شاداب احمد، غفران، فضہ نقوی اور عظمیٰ عاشق بھی کامیاب ہوگئے۔




جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے انتخابات میں میں 559 اساتذہ نے حق رائے دہی استعمال کیا، صدر کیلیے پروفیسر ڈاکٹرجمیل کاظمی نے 254 جبکہ دوسرے نمبر پر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے 181 ووٹ حاصل کیے نائب صدر کیلیے ڈاکٹر مجید اللہ نے 234 جبکہ دوسرے نمبر پرڈاکٹر عقیل احمد نے208 ووٹ حاصل کیے، خازن کیلیے فرحان احمد نے 289 جبکہ دوسرے نمبر پر شاہ علی نے 118 ووٹ حاصل کیے، سیکریٹری کیلیے معیز احمد خان نے 252 جبکہ دوسرے نمبر پرڈاکٹر مقصود علی نے 132 ووٹ حاصل کیے جوائنٹ سیکریٹریز کیلیے ڈاکٹر تنویر عباس اور منزہ مدنی نے باالترتیب 263 اور 219 ووٹ لیے۔
Load Next Story