ایڈمنسٹریٹراورمیونسپل کمشنرزتنخواہوں کے ریکارڈسمیت طلب

فائرفائٹرز الائونس اور ملازمین 2سے3ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں،وکلا

فائرفائٹرز الائونس اور ملازمین 2سے3ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں،وکلا. فوٹو: فائل

BETHESDA:
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنر ز اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی عدالت میں عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور پانچوں ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنر ز کو تنخواہوں کی ادائیگی کے ریکارڈ سمیت 20نومبرکوطلب کیا ہے۔

سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقارشاہ نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی کے کنٹریکٹ ملازمین ماہوار تنخواہوں ،پنشنرز کی اکثریت ماہوار پنشن اور فائر فائٹرز 4 ماہ کے فائر رسک الائونس کی ادائیگی سے محروم ہیں اسی طرح ڈی ایم سی سائوتھ کے ملازمین 2سے3ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ، اوورٹائم اوردیگرمراعات کئی کئی سالوں کی ادا نہیں کی گئیں،کے ایم سی کے وکیل سید بہزاد حیدر ایڈوکیٹ نے کہا کہ کے ایم سی کے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کردی گئی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گذار جھوٹ بول رہے ہیں۔




اس پر عدالت نے مزید پوچھا کہ کے ایم سی کے ذمے دار افسران عدالت میں آنے سے کیوں گھبراتے ہیں جبکہ آپ کہتے ہیں کہ ہم نے تنخواہیں ادا کردی ہیں ، بلدیاتی اداروں کی کنٹرولنگ اتھارٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا،اس موقع پر ملازمین اورپنشنرز کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی، جبکہ درخواست گذار ذوالفقارشاہ ، ندیم شیخ ایڈووکیٹ ، محمد اسمعیل شہیدی ، ڈی ایم سی سائوتھ کے وکیل صلاح الدین ایڈووکیٹ ، کے ایم سی کے وکیل سید بہزاد حیدر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔
Load Next Story