وزیراعظم عمران خان کا نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح

این ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو علمی معیشت کو متحرک کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، آئی ایس پی آر

این ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو علمی معیشت کو متحرک کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، آئی ایس پی آر (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا، وزیر اعظم نے نسٹ میں چین اور ترکی کے قائم کردہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کا بھی دورہ کیا۔ نسٹ آمد پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق این ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو علمی معیشت کو متحرک کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے اور ''انوویٹ پاکستان'' کے زیر نظر موضوع کے تحت لانچ کیا گیا ہے، اس پروگرام سے حکومت کی جانب سے حالیہ ''کامیاب پاکستان'' پروگرام کو بڑھایا جائے گا جس کا مقصد قومی نوجوانوں کی ترقی ہے۔
Load Next Story