پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی مل گئی
جن پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دی گئی ہے ان میں چین کی عالمی درآمدات 64 ارب ڈالر ہے
پاکستان کی 313 مصنوعات کو یکم جنوری سے چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔
وزرات تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی اور جن پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دی گئی ہے ان میں چین کی عالمی درآمدات 64 ارب ڈالر ہے۔
اعلامیے کے مطابق چینی منڈیوں میں پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی مراعات حاصل ہوں گی، تجارتی معائدہ دوم کے تحت ٹیرف مراعات کا اطلاق یکم جنوری 2020ء سے نفاذ عمل ہوگا، مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دوطرفہ ہو گا۔