فرحان زمان کے دل برداشتہ ہوکر ملک چھوڑنے کا خدشہ

ذاتی عناد کی بنا پر فخر کو کوچنگ سے فارغ کرنے پر سخت مایوس ہیں، قمر زمان

اعلیٰ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوچ سے جلد نیا معاہدہ ہوجائیگا، عامر نواز فوٹو: فائل

لاہور:
اسکواش اسٹار فرحان زمان کے دل برداشتہ ہوکر ملک چھوڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، سابق برٹش اسکواش چیمپئن قمر زمان نے الزام عائد کیا کہ ایک آفیشل نے ذاتی عناد کی بنا پر فخرزمان کو نشانہ بنا کر کوچنگ سے فارغ کیا، والد سے ناروا سلوک پر فرحان زمان سخت مایوس ہیں۔

دوسری جانب رابطے پرپاکستان اسکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکریٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا کہ پی اے ایف آئندہ بھی ملک میں کھیل کے فروغ اور قومی کھلاڑیوں کی عالمی سطح پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی، یہ تاثر درست نہیں کہ گذشتہ دنوں امریکا میں منعقدہ شکاگو اوپن کے فاتح قومی کھلاڑی فرحان زماں کے والد فخر زماں کوکوچنگ کی ذمہ داری سے ہٹا دیا ہے۔




انھوں نے وضاحت کی کہ ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد خدمات انجام دینے والے فخر زمان کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہوگئی ہے، البتہ اعلیٰ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ چند روز میں نیا معاہدہ کر لیا جائے گا،عامر نواز نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی پی اے ایف قومی اسکواش کھلاڑیوں کی بھر پور مالی مددکررہی ہے،ان دنوں امریکی اسکواش سرکٹ میں مصروف اسسٹنٹ وارنٹ آفیسر رینک کے حامل فرحان زماں کے تمام مالی اخراجات پی اے ایف برداشت کررہی ہے،آئندہ بھی ان کی ہر ممکن مدد جاری رہے گی۔
Load Next Story