عوامی نیشنل پارٹی نے اعظم ہوتی کوپارٹی سے نکال دیا

سینیٹ سے رکنیت منسوخ کرانے کیلیے الیکشن کمیشن کواطلاع دیدی گئی،حاجی عدیل

وزیرداخلہ نے اپنے رویہ پرمعافی نہ مانگی تواپوزیشن آج سخت فیصلہ کریگی، نائب صدراے این پی. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے اعظم ہوتی کو پارٹی سے نکال دیا الیکشن کمیشن کو اطلاع دے دی ہے اور اے این پی کے نائب صدر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اعظم ہوتی کی سینیٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرے۔

وزیر داخلہ نے اپنے رویے پر معافی نہ مانگی تواپوزیشن آج جمعرات کو سخت فیصلہ کرے گی۔ بدھ کو خصوصی گفتگوکرتے ہوئے حاجی عدیل نے کہا کہ اے این پی نے اعظم ہوتی کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی ہے اور اس کی اطلاع الیکشن کمیشن کو بھی دے دی ہے تاکہ وہ سینیٹ سے اعظم ہوتی کی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کرے۔




انھوں نے کہا کہ حکومت کی سینیٹ میں اکثریت نہیں ہے اس لیے وہ نہیں چاہتی کہ سینیٹ کا اجلاس جاری رہے پہلے ہی سینیٹ کا اجلاس تاخیر سے بلایا گیا اگر وزیر داخلہ نے ایوان میں اپنے رویہ پر معافی نہ مانگی تو اپوزیشن سخت فیصلہ کرے گی ۔

Recommended Stories

Load Next Story