نیب کا خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
چیئرمین نیب نے نیب سکھر سے ایف بی آر ، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور نیب کے نامور افسران کے نام طلب کرلیے، نیب ذرائع
نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کیا ہے اور نیب سکھر سے ایف بی آر ، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور نیب کے نامور افسران کے نام طلب کیے ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی بننے کے بعد خورشید شاہ کے خلاف جاری تحقیقات کو حتمی شکل دی جائے گی، خورشید شاہ کا 90 دن کا ریمانڈ بھی مکمل ہونے والا ہے۔