قومی اسمبلی میں متنازع بھارتی شہریت بل کے خلاف قرارداد منظور
بھارتی حکومت کا اقدام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، قرارداد کا متن
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی لوک سبھا میں منظور کیے گئے متنازع شہریت بل کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں مودی سرکار کی جانب سے بھارتی لوک سبھا میں منظور کیے گئے متنازع شہریت بل کا معاملہ اٹھایا گیا، بل کی شدید مذمت کی گئی اور اس کے خلاف قرارداد بھی پیش کی گئی۔
یہ پڑھیں: بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی بل کی منظوری
قرارداد وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پیش کی جسے قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد مذمت کے طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کا اقدام انسانی حقوق کے خلاف ہے یہ بل فوری طور پر واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دینے کا متنازع بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت مسلمانوں کے علاوہ 6 مذاہب کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔