بلال عباس نے نعمان اعجاز کو اداکاری کی درس گاہ قرار دیدیا
بلال خان نے نعمان اعجاز کے ساتھ ڈرامہ ’ او رنگریزہ ‘ کی یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے
اداکار بلال عباس خان نے اداکار نعمان اعجاز کو مشعل راہ اور اداکاری کی درس گاہ قرار دیدیا۔
بلال عباس نے انسٹا گرام پر نعمان اعجاز کے ہمراہ ماضی کے مشہور ڈرامے 'او رنگریزہ' کی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس میں سنجیدگی کے عالم میں بیٹھے نعمان اعجاز کے کندھے پر بلال اپنا سر رکھے چہرے پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہے ہیں۔
بلال عباس خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں نعمان اعجاز کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ 'او رنگریزہ' کی شوٹنگ کے دوران نعمان اعجاز صاحب واحد شخص تھے جنہوں نے مجھے بتایا کہ ڈائیلاگ بولنے سے زیادہ کس طرح توجہ کے ساتھ تاثرات دینے ہیں اور بہت کچھ کہا جو میرے سر کے اوپر سے گزر گیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B5w34pcl4yZ/"]
بلال عباس خان نے نعمان اعجاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری طرح آپ بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ اور ایک درس گاہ ہیں جو آپ کو دیکھتے ہوئے خود کو بہتر بناسکتے ہیں۔