حکومت کا نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کردی

ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے، عمران خان۔ فوٹو:فائل

MANCHESTER:
وفاقی حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لندن میں علاج کے لئے مقیم نواز شریف کی صحت سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کی اب تک کوئی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔


یہ پڑھیں: وزیراعظم سمیت متعدد وزرا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف

 

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں، ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی جائے۔

 
Load Next Story