پی آئی اے کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئی

طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹرن ہو رہا تھا کہ رن وے اچانک بیٹھ گیا اور طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، پی آئی اے ذرائع

طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹرن ہو رہا تھا کہ رن وے اچانک بیٹھ گیا، پی آئی اے ذرائع۔ فوٹو : فائل

جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز رن وے خراب ہونے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔


پی آئی اے ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کا رن وے خراب ہونے کے باعث جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹرن ہو رہا تھا کہ رن وے اچانک بیٹھ گیا، رن وے خراب ہونے کی وجہ سے بوئنگ 777 طیارے کا ٹائر پھٹ گیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ کا رن وے خراب ہونے کی وجہ سے پرواز پی کے 746 طیارے کے ٹائروں کو نقصان پہنچا ہے، ٹائر مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Load Next Story