دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نوا زشریف کا بیان خوش آئند ہے منور حسن
میاں صاحب غیرمنصفانہ تقسیم ختم کرنے کیلیے اقدامات کی ابتدا اپنے اوراپنے خاندان سے کریں
جماعت اسلامی کے امیر سیدمنور حسن نے وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان کا خیر مقدم کیاہے جس میں انھوں نے کہاہے کہ '' انسانیت کی بھلائی کے لیے دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم ختم کرنا ہوگی جو اسلامی ملکوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔''
اپنے ایک بیان میں سیدمنورحسن نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس میں سب سے زیادہ دولت کی غیرمساوی تقسیم ہے۔ ایک طرف دولت کے انبار ہیں اور دوسری طرف ملک کی نصف آبادی غربت کے اندھیروں میں بھٹک رہی ہے۔ میاں صاحب نہ صرف اس غیر منصفانہ تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں بلکہ اس کی ابتدا اپنی ذات اور اپنے خاندان سے کریں ۔
بیرون ملک ان کی جو دولت جمع ہے اور اربوں روپے کے اثاثے موجود ہیں وہی اگر ملک میں لے آئیں تو ملک معاشی لحاظ سے ترقی کر سکتاہے اورغربت اور بے روزگاری کم ہو سکتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن اور قومی خزانے کی لوٹ مار ہے ۔ حکمران ٹیکسوں اور یوٹیلٹی بلز میں ظالمانہ اضافہ کر کے عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ لینا چاہتے ہیں اور خود عیش و عشرت کے محلات میں شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کرپشن اور قومی خزانے کی لوٹ کھسوٹ نے ملک کو کنگال اور امریکا و مغربی طاقتوں کا غلام بنا دیاہے۔