ٹیلیفون کالز کی جاسوسی کا معاملہ امریکا کے سامنے اٹھایا ہے ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے لئے پاکستان اور بھارت کی افواج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز رابطے میں ہیں،اعزاز احمد

ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ عدالت میں ہے وہی اس کا فیصلہ کریں گی، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو: فائل

ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے شہریوں کی اربوں فون کالز کی خفیہ ریکارڈنگ کا معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے تاہم اسے امریکا کے سامنے اٹھایا ہے۔


دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر پر تیسرے ملک کی ثالثی پر تیار ہے اور اس دیرینہ مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے اور امید ہے بھارت بامقصد مذاکرات کے ذریعہ تمام مسائل حل کرے گا، پاکستان لائن آف کنٹرول پر بھارت کےساتھ فائر بندی کے لئے کوشاں ہے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کی افواج کے ڈی جی ملٹری آپریشنز رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ عدالت میں ہے، وہی اس کا فیصلہ کریں گی، افغان طالبان رہنما ملا بردار پاکستان میں ہیں، ان سے ملاقات پر کوئی بھی پابندی نہیں وہ کسی سے بھی مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی فون کالز کی ریکارڈنگ کا معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے معاملہ امریکہ کے سامنے رکھا ہے ۔
Load Next Story